شادی“ کے نام سے 14 اقساط پر مشتمل ایک سلسلہ فرمایاجس میں شادی بیاہ اور ازدواجی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر قرآن و حدیث اور حکایاتِ صالحین کی روشنی میں نفیس گفتگو کی گئی ہے جس کی مدد سے ایک مسلمان شادی کیلئے رشتے کا انتخاب کرنے سے لے کر خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے تک کے مراحل کو اسلامی تعلیمات کے سانچے میں ڈھال سکتا ہے۔ مسلمانوں کے دُنیوی و اُخروی فوائد کے پیشِ نظر اس سلسلے کو ضروری ترمیم و اضافے کے بعد کتابی صورت میں پیش کیا جارہا ہے۔ جس کا نام شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے “ اسلامی شادی “ عطا فرمایا ہے اور اس کی شرعی تفتیش دارُ الافتاء اہلسنت کے حافظ محمد کفیل عطاری مدنی زادَ اللہُ عِلْمَہُ نے فرمائی ہے